Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک سال مار کھا کر ٹیم ٹریک پر واپس آئی ہے، مصباح الحق

Now Reading:

ایک سال مار کھا کر ٹیم ٹریک پر واپس آئی ہے، مصباح الحق

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک سال مار کھا کر ٹیم ٹریک پر واپس آئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور پہنچنے کے بعد ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق  کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے پیچھے بہترین فیلڈنگ کا کلیدی کردار ہے ۔

مصباح الحق نے کہا کہ  ٹیم ایک سال سے مار کھا رہی تھی جس سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔  ہوم سیریز میں میزبان ٹیم ہونے کے ناطے ہم نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے جس میں بہترین فیلڈنگ نمایاں رہی۔

قومی ہیڈ کوچ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے کہا  کہ دونوں ٹیموں میں زیادہ نوجوان کھلاڑی ہیں اور یہ بہت ٹف سیریز ہوگی جس  کے لیے پاکستان ٹیم تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کھلاڑیوں کا انتخاب تو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے البتہ شرجیل خان اور اعظم خان کو فٹنس پر کام کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان ٹیم میں کھیلنے  کے لیے کچھ بینچ مارک ہیں جن تک پہنچنا ہوتا ہے۔

قومی ہیڈکوچ نے کہا پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں ملک کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں اور انہیں خود اعتمادی  کے ساتھ کھیلنا ہوگا جس کا عملی مظاہرہ ٹیسٹ سیریز میں دیکھنے کو ملا ہے۔

مصباح الحق نے کہا وہ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے پریشان نہیں تھے، ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی تھی لیکن اختتامی لمحات پر قابو نہیں رکھ رہی تھی جس کا اب ثمر ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر