احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے جبکہ عدالت کی طرف سے خواجہ آصف کو 17 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت ملتوی کی تھی جبکہ عدالت نے چئیرمین نیب اور دیگر مجازحکام کو خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس جلد پیش کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نمبر2 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی تھی۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا اور ان پرآمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News