Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎عمران خان صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

‎عمران خان صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے ، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ‎عمران خان صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔

عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا  “عوام کی جیب خالی ، بجٹ جعلی” پکڑے جانے کا خوف ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران خان صاحب  شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں ، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔

 ان کا کہنا تھا  کہ جھوٹی بجٹ تقریر کے دوران عمران خان نے ہمارے پُر امن احتجاج پر اپنی عورتوں سے حملہ کروایا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہیں لگنے کا دعویٰ جھوٹا ہے جبکہ  اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے بھی غائب کر دئیے گئے ہیں ، حکومتی بجٹ  تقریر عوام کے ساتھ  دھوکہ ہے اس لیئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی ہے۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی 16 فیصد  تاریخی مہنگائی , 2 کروڑغریب  لوگ ، 14 ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب ہے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا ہے۔

سینیر وزراء اورا سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران خان صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہباز شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ آج چار بجے انشاءاللہ شہباز شریف اس جعلی اور جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر