
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر اہم پیغام دیا ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بنت عرض ایشیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 سالگرہ سب کومبارک ہو، شہید بینظیر بھٹو کا فلسفے کے تحت عام آدمی کی خدمت کرتے رہینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کا علم لیکر چلیں تھی ، جمہوریت کی بقا کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ آج اس عزم کو دہراتے ہیں کہ بی بی شہید کے فلسفہ پر عمل کرینگے اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔
شھید بی بی اپنے شھید بابا کے فلسفے کا علم تھامے 30 سال تک جدوجہد کرتی رہیں ، وہ ڈری نہیں ، وہ نہتی تھی ،عوام کی طاقت انکے ساتھ تھی۔
آج عوام کی طاقت بڑھانے اور عوام کو ان کا حق حکمرانی دلانے کے لیئے میرا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے فلسفہ کو لیکر آگے چل رہا ہے، ہم سب اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے لوگوں کو کورونا وائرس کا پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ سب کورونا ویکسین لگوائیں ، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنوں کو بھی محفوظ رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News