Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں آگیا تھا ، مصطفی کمال

Now Reading:

میرے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں آگیا تھا ، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دور میں 300 ارب روپے خرچ ہوئے تو کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں آگیا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پچھلے 13 سالوں میں وفاق سے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں 10 ہزار ارب روپے ملے اور خرچ ہوگئے ، اتنی رقم کے باوجود کراچی رہنے کے لئے بدترین جگہ ہے۔

10 ہزارارب روپے خرچ ہونے کے باوجود 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ  لوگوں کو سندھ حکومت نے نوکریاں  دی جن میں ایک بھی فرد کراچی کا نہیں تھا ، رشوتیں لے کر جعلی ڈومیسائل بنا کر باہر سے لوگوں کو نوکری دی جارہی ہیں۔

مصطفی کما نے کہا کہ پی ایس پی کا 2 نکاتی ایجنڈا ہے ، جس طرح وزیر اعظم کے اختیارات آئین میں لکھا ہے ویسے ہی مئیر کے اختیارات آئین میں لکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک تمام اضلاع کا مسئلہ حل ہوجائے گا اگر وفاق شہر کو براہ راست پیسے فراہم کریگا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ کراچی کی مردم شماری میں تحریک انصاف نے نا اہلی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، کراچی کے 70 لاکھ  لوگوں کو کم گنا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صوبے کو جاگیر بنا رہی ہیں ،  وسیم اختر اور عامر خان جیسے لوگ اتنی جائیدادیں بنانے کے باوجود کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

واضح ریے کہ پی ایس پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت  دراصل پیپلز پارٹی کو سپورٹ کررہی ہے ، عوام کو عمران خان کی باتوں کو سیریس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر