
اسلام آباد میں عوام کے کروڑوں روپے انویسٹ ہوجانے کے بعد سی ڈی اے کو آخر ہوش آہی گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے این او سی کے بغیر سینکڑوں پلاٹ بیچنے اور تعمیرات و ترقیاتی کام کئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد ماڈل ٹاؤن نے21 ماہ قبل لے آؤٹ پلان مشروط طورپر منظور کروایا تھا اور 21 ماہ گزرجانے کے باوجود این او سی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات جمع نہیں کرواءے گئے جس کے نتیجے میں عوام کے کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں۔
واضح رہے کہ این او سی لئے بغیر ہی پلاٹوں کی فروخت اور ان پر تعمیرات بھی شروع ہوگیا تھا لیکن اب سی ڈی اے کے حکم پر تمام تعمیراتی اور ترقیاتی کام روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News