Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سائنسدانوں نےڈی این اے سےمتعلق نئی ٹیکنالوجی تیارکرلی

Now Reading:

امریکی سائنسدانوں نےڈی این اے سےمتعلق نئی ٹیکنالوجی تیارکرلی
DNA tool could correct 89% of genetic defects

امریکی سائنسدانوں نے ڈی این اے سےمتعلق نئی ٹیکنالوجی’’ جینیاتی ورڈ پروسیسر ‘‘ تیارکرلی ہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکا کے سائنسدانوں کی ٹیم نے جین کی درستگی اورترمیم کے استعمال کے لئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جسے پہلے سے موجود آلات سے زیادہ محفوظ اور بااعتماد ”جینیاتی ورڈ پروسیسر“قرار دیا جارہا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جینیاتی کوڈ کو درست طریقے سے تحریر کرنے کی قابلیت ملے گی جبکہ ضابطہ حیات میں ترمیم کرنے کا نیاطریقہ ہے۔

 سائنسدانوں کی ٹیم  کےسربراہ ڈاکٹر لیوکاکہنا ہے کہ تقریباً75،000مختلف تغیرات موجود ہیں جوانسانوں میں بیماریوں کاسبب بنتے ہیں ۔ ڈاکٹرلیو کے مطابق اس طریقےسے ڈی این اے میں 89 فیصد غلطیوں کودرست کیا جاسکتا ہے کہ جو بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ورسٹائل ٹیکنالوجی ہے لیکن ابھی صرف اس ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کی ہے۔

Advertisement

 واضح  رہے کہ   اس سے قبل چینی سائنس دانوں نے بھی جین کی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لیے نیا آلہ ایجاد کیا تھا جسے ’جین ایڈیٹنگ ٹول‘ قرار دیاگیا تھا۔ اس  حوالے   سے   چینی سائنسدانوں کاکہناتھاکہ اس کی مدد سے جینیاتی سرجریز کے دورانیہ کو مزید کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر