Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: شادمان ٹاون کےفلیٹ سے2افرادکی لاشیں برآمد

Now Reading:

کراچی: شادمان ٹاون کےفلیٹ سے2افرادکی لاشیں برآمد
شادمان

کراچی کےعلاقےشادمان ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں جبکہ اسی مقام سے دو افرادزخمی بھی ملے۔

تفصیلات کےمطابق فلیٹ سے ملنے والےجاں بحق اور زخمی افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اسپتال حکام کےمطابق جاں بحق افراد میں 40 سالہ کاشف اور8 سالہ زینب شامل ہیں،جاں بحق افرد باپ بیٹی ہیں جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ ماں سوفیہ اور 10 سالہ آیان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کاشف نامی شخص نے بیوی بچوں پر ہتھوڑے سے تشدد کیا اور عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔ پولیس نےشبہ ظاہرکیا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ گھریلو جھگڑا ہے، جاں بحق کاشف کی بیوی اور بیٹے کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

Advertisement

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے کاشف کی لاش کا معائنہ مکمل کرلیاگیا، کاشف کے جسم پر متعدد فریکچرز جبکہ سر کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔

ڈاکٹرسلیم کاکہناہے کہ کاشف کی ہلاکت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی جبکہ اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہونے والی زینب کی لاش کا معائنہ نہیں ہوسکا،لاشیں اسپتال آئے ہوئے دو گھنٹے ہوگئے۔

پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی طورپرواقعہ قتل اورخود کشی کا لگتاہے، کاشف نامی نوجوان نے کسی بھاری چیز سے بیوی اور بچوں کو زخمی کیااوربعد میں عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعےکی تفتیش ابھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر