Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوستوں کے ساتھ قہقہے لگانا صحت کے لیے فائدہ مند

Now Reading:

دوستوں کے ساتھ قہقہے لگانا صحت کے لیے فائدہ مند

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ ہنسنا بہترین دوا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہ کہ دوستوں کے ساتھ قہقہے لگانا ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق میں محققین کو علم ہوا ہے کہ اچھے دوست کے ساتھ قہقہے لگانا 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں ذہنی یا جسمانی معذوری خطرات کو 30 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔

یہ تحقیق اسی عمر کے ان لوگوں کے ساتھ موازنے میں کی گئی جو اکیلے ہنستے ہیں۔ جیسے کے ٹی وی دیکھتے وقت جب ان کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا۔

لیکن تحقیق میں حاصل ہونے والی معلومات کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ دوستوں کے ساتھ ہنسنا آپ کے مدافعتی فنکشن کو بہتر کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں معذوری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

Advertisement

جاپان کے علاقے آئیچی کی ناگویا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے رہنماء مصنف یوڈائی ٹاماڈا کا کہنا تھا کہ دوستوں کے ساتھ قہقہے لگانے کے بہت سے فائدے ہیں جن میں دباؤ کا کم ہونا، مدافعت کا بہتر ہونا اور معاشرے جڑے رہنے کا احساس شامل ہے۔

پریوینٹو میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کا مقصد جاپان میں روز مرّہ زندگی میں قہقہوں اور جسمانی معذوری کے درمیان تعلق کو دیکھنا تھا۔

اب تک روز مرّہ زندگی میں قہقہوں کے صحت پر ممکنہ فواد بمشکل ہی تلاش ہو پائے ہیں۔

تحقیق میں محققین کی ٹیم نے 65 اور اس سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کی صحت اور خوشحالی سے جڑے عوامل کا جائزہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر