ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پاکستانی بالرز ناکام، وارنر، لبوشین کی ایک اورسنچری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی اسے جو برنز کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
جو برنز آٹھ کے مجموعی اسکور پر چار رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز تک پہنچا تو بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔
بارش رکنے کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہوا لیکن کھیل کے اختتام تک پاکستانی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتاردوسری سنچریز اسکور کیں اور دن کے اختتام تک ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 302 تک پہنچادیا۔
ڈیوڈ وارنر 166 اور مارنس لبوشین 126 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان 294 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان سینئر اور نسیم شاہ کی جگہ امام الحق، محمد عباس اور ڈیبیوٹینٹ محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
یادرہے کہ 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News