Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خرگوش بھی انگور کا شوقین نکلا،ویڈیو دیکھیں

  خرگوش نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خرگوش اپنی بھوک مٹانے کے لیے کھیتوں میں چلے گئے۔

https://twitter.com/i/status/1691015289537019904

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خرگوش بڑے منگن ہو انگور کو کھا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی اس کیوٹ خرگوش کی ویڈیو کو  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خرگوش واقعی بہت کیوٹ لگ رہا ہے۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک خرگوش کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ خرگوش  بیڈ شیٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

 ویڈیو میں خرگوش کو بیڈ شیٹ کو کبھی اوڑھتے تو کبھی کھیچتے ہوئے دیکھا گیا، شرارتی خرگوش کی اس ویڈیو کو بھی صارفین نےبہت پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کا بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں