حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگز مین ہیوسٹن حیدرآباد کے نام اور لوگو کی شاندار رونمائی کے موقع پر ایسا دلکش ڈرون شو پیش کیا گیا جس نے شہر کے آسمان کو روشنیوں سے سجا دیا۔
تقریب کے دوران 700 ڈرونز نے فضاء میں حیرت انگیز فارمیشنز بناتے ہوئے کنگز مین ہیوسٹن حیدرآباد کا خوبصورت لوگو اور نام تخلیق کیا، جسے دیکھ کر ہزاروں شائقینِ کرکٹ نے زبردست داد دی۔
روشنیوں کے اس دلکش مظاہرے میں کرکٹ سے جڑی مختلف جھلکیاں بھی پیش کی گئیں، جس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔
تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تاریخی لمحے کو بھرپور انداز میں سراہا۔
کاشف شورو نے اس موقع پر کہا کہ ڈرون شو اس تاریخی تقریب کا تسلسل ہے اور اس کا مقصد شہر کی پہچان کو ایک نئے انداز میں اجاگر کرنا تھا۔
مئیر حیدرآباد نے کہا کہ یہ لمحہ شہر کے لیے فخر کا باعث ہے اور اس تقریب نے حیدرآباد کے عوام کے ساتھ خوشی اور یکجہتی کے جذبات کو مزید مضبوط کیا ہے۔


















