گیس سیکٹر گردشی قرضہ سیٹلمنٹ پلان کے لیے آئی ایم ایف نے نئی شرائط کا مطالبہ کردیا ہے جس کے مطابق گیس کمپنیوں کے نقصان کو بُک کیا جائے اوردونوں گیس کمپنیوں نے جو وصولیاں کرنی ہیں ان کو نقصان ڈیکلیئر کیا جائے گیس کمپنیوں کے نقصان کو بُک کرنے کے بعد کمپنیوں کو ری کیپٹلائز کیا جائے ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف شرط پر عملدرآمد سے گیس کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ ہو سکتی سیٹلمنٹ پلان کے لیے آئی ایم ایف کی یہ شرائط پٹرولیم ڈویژن حکام ماننے کے لیے تیار نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرضہ 33 سو ارب روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے ورچوئل بات چیت میں گیس سیکٹر گردشی قرضہ کے لیے سیٹلمنٹ پلان پر اتفاق نہ ہو سکا تاہم اب ستمبر کے دوران گردشی قرضہ کے لیے سیٹلمنٹ پلان پر حتمی بات چیت ہو گی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اور اب جو پلان تیار کیا جائے گا وہ آئی ایم ایف تجاویز کے مطابق ہو سکتا ہے، پلان کے تحت مجموعی طور پر 17 سو ارب روپے کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگی۔

















