شہرقائد میں آج مطلع ابر آلود، کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ شہر میں 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا کے جھکڑ بھی چلنے کا امکان ہے تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔


















