Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

موٹر سائیکل انڈسٹری نے دو سال میں شاندار بحالی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مالی سال 2025-26 میں پاکستان میں ٹو اور تھری وہیلر سیکٹر کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ موٹر سائیکلوں کی سالانہ فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی سالانہ فروخت پہلی بار 19 لاکھ 30 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت نے مالی سال 2021 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

موٹر سائیکل انڈسٹری نے دو سال میں شاندار بحالی کا مظاہرہ کیا جب کہ مالی سال 2023 اور 2024 کی سست روی کے بعد ٹو وہیلر انڈسٹری نے بھرپور کم بیک کیا۔

معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے موٹر سائیکلوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ صارفین کی بڑھتی خریداری سے ٹو وہیلر مارکیٹ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

کمپنیوں کی کارکردگی میں اٹلس ہونڈا نے 16 لاکھ 90 ہزار موٹر سائیکلیں فروخت کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تین پہیہ گاڑیوں کے شعبے میں سازگار نے مارکیٹ لیڈر کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 میں 28 ہزار 600 تین پہیہ گاڑیاں فروخت کیں۔

واضح رہے کہ مالی سال 2025-26 ٹو وہیلر انڈسٹری کے لیے تاریخ کا کامیاب ترین سال ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں