Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی معاشی کامیابیوں اور “کرپٹو ڈپلومیسی” کے دشمن بھی معترف

بھارتی میڈیا پر مؤثر پاکستانی ڈپلومیسی کی ستائش عالمی محاذ پر پاکستان کی سفارتی برتری کا اعتراف ہے

بااثر قیادت کی دور اندیشی اور مضبوط ویژن کے تحت پاکستان دنیا بھر میں معاشی، سفارتی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، سفارتی کامیابیوں اور بہترین حکمت عملی کے بھرپور چرچے ہورہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا پر مؤثر پاکستانی ڈپلومیسی کی ستائش عالمی محاذ پر پاکستان کی سفارتی برتری کا اعتراف ہے۔

بھارتی چینل ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں پاکستانی قیادت کی تعریف نے دوطرفہ تعلقات کے ذاتی پہلو کو مزید اجاگر کیا، زیکری وٹکوف سے روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے بتایا ہے کہ پاکستان کی اس سفارتی رسائی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا کلیدی کردار رہا ہے جو 2025 میں تیزی سے پالیسی سازی کے نظام میں ابھرے ہیں، انہوں نے 2025 کے دوران عالمی کرپٹو شخصیات سے روابط استوار کیے جن میں بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ، کیتھی ووڈ اور مائیکل سیلر شامل ہیں۔

 بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق بلال بن ثاقب ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر بنے، جو ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی، پاکستان نے اسی کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا ہے۔

تاہم باصلاحیت افرادی قوت، ڈیجیٹل معیشت کی صلاحیت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ خبریں