چین کی وزارت برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے 6 جی ٹیکنالوجی کی جدت اور رقی کےلیے مرکزی و صوبائی تعاون پر مبنی مشترکہ آزمائشی پروگرام کا آغاز کیا ہے اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں 6 جی کی تجارتی سطح پر فراہمی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔
اس پروگرام کی اہم ترجیحات میں جدید 6 جی ٹیکنالوجیز کی ترقی، کمیونیکش کو مصنوعی ذہانت سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور وائر لیس سینسنگ کے ساتھ مربوط کرنا اور6 جی بیس اسٹیشنز کورنیٹ ورک آلات، ٹرمینلز، چپس اور آپریٹنگ سسٹمز پر تحقیق و ترقی کو تیز کرنا شامل ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نیکسٹ جنریشن کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اپنی برتری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چین پہلے ہی 5 جی کی ترقی میں عالمی سطح پر قائدانہ حیثیت رکھتا ہے جہاں ملک بھر میں لاکھوں بیس اسٹینشنز نصب ہیں اور عالمی 5 جی کنیکشنز میں اس کا بڑا حصہ ہے۔




















