Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 16 کروڑ یورو قرض کی منظوری دے دی

سندھ میں 2022 کے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے

یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 16 کروڑ یورو قرض کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کو یہ رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی، 10 کروڑ یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے استعمال ہوں گے۔

سندھ میں 2022 کے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے اور رقم سے صوبے میں قدرتی آفات سے محفوظ گھر بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے، رقم واٹر انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لیے استعمال ہو گی۔

واضح رہے کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی 10 سال بعد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے۔

متعلقہ خبریں