Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں طویل تعطیلات کا اعلان، سندھ میں بھی چھٹیاں

فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسکولوں کے لیے طویل تعطیلات کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی اور انشااللہ 24 اگست کو دوبارہ اسکول کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں