کراچی کے شہری شدید گرم موسم میں پانی کو ترس گئے واٹر کارپوریشن افسران نے ذاتی فوائد کے لیے شہر میں پانی کا بحران پیدا کرکے شہر کو کربلا بنا دیا۔
بلک واٹر سپلائی اور ڈسٹربیوشن کے افسران اور پانی مافیا کا گٹھ جوڑ کے بعد کراچی کے 70 فیصد علاقے پانی سے محروم کر دیئے گئے۔
پانی مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی پانی کی عدم فراہمی کا فائدہ اٹھا کر پانی مافیا نے ٹینکر کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ کردیا جبکہ پانی کی سپلائی بند ہونے سے واٹر کارپوریشن کے سرکاری ہائیڈرینٹ کی آمدنی میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

پیر الہی بخش کالونی (پی آئی بی) میں 1 ہفتے سے پجبکہ واٹر کارپوریشن افسران کی ملی بھگت سے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز میں 27 دن سے پانی کی سپلائی بند ہے اسی طرح گلشن اقبال اور عزیز آباد کے مختلف بلاکس میں 10 دن سے پانی سپلائی نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد، نیوکراچی میں بھی 15 دن سے پانی سپلائی نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔















