پاکستان کے نامور فلم و ٹیلی ویژن اداکار فیصل قریشی کو شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آڈیٹوریم ون میں منعقد ہوئی جہاں فیصل قریشی کے فنی سفر، کامیابیوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکار شریک ہوئے جنہوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
View this post on Instagram
اس موقع پر لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی، عدنان صدیقی، بہروز سبزواری، ہمایوں سعید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران ایک خصوصی میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں معروف گلوکاراؤں نے اپنی سریلی آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا اور محفل کو مزید رنگین بنا دیا۔
View this post on Instagram
یہ پروقار تقریب فیصل قریشی کے طویل اور کامیاب فنی سفر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک یادگار موقع ثابت ہوئی۔















