Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم دن بھر وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ آج درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگریوں کے درمیان رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔