بوہری برادری ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔
کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی جس میں بوہری برادری کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
بوہری برادری کی جانب سے عید کے تینوں دن سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


















