Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ 2026-27؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو نسبتاً زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل کے مسودے کی منظوری دے دی جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال سے متعلق مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ دو مراحل میں کیا جائے گا جب کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو نسبتاً زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں