شہرقائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوا مغرب جنوبی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے تاہم آج مطلع مطلع جزوی ابر الود رہے گا۔


















