بالائی فضا میں ہائی پریشر ایریا بننے کی وجہ شہرقائد میں آج سے گرمی کی شدّت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ تا ہفتہ شہر میں شدید گرمی پڑے گی اور پارہ 43 ڈگری تک پہچنے کا امکان ہے اس دوران محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گھٹن اور حبس محسوس کیا جا سکتا ہے جبکہ شہر میں موسم اس وقت گرم و مرطوب ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت مغربی سمت سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔




















