Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محدود دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان کی معرکۂ حق میں عسکری برتری ثابت

پاکستان نے معرکۂ حق میں عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا

محدود دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان نے معرکۂ حق میں عسکری برتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا، بڑے دفاعی بجٹ اور اخراجات کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا شکار کردیا۔

عالمی تحقیقاتی ادارہ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق سال 2025 میں بھارت دنیا کا پانچواں بڑا دفاعی اخراجات کرنے والا ملک رہا، بھارت کے فوجی اخراجات 8.9 فیصد اضافے کے بعد 92.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

عالمی تحقیقاتی ادارہ نے بتایا کہ بھارت سے جنگ کے باوجود 2025 میں پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے کے بعد صرف 11.9 ارب ڈالر رہے۔

بھارتی حکام کے مطابق بھارت نے 27-2026 میں دفاعی بجٹ کو تقریباً 15 فیصد اضافہ کے ساتھ 80 ارب ڈالر(7.85 لاکھ کروڑ روپے) تک مختص کر دیا، بھارت جیسے دشمن کے باوجود بھی حکومت پاکستان نے 27-2026 میں دفاعی بجٹ 10.8 ارب ڈالر (3 ہزار ارب روپے) تک محدود رکھا۔

عالمی ماہرین کے مطابق 2025 میں کئی گنا زیادہ دفاعی بجٹ اور فوجی اخراجات بھی بھارت کو میدان جنگ میں جیت نہ دلا سکے، پاکستان کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے اکثر گمراہ کن اور حقائق کے منافی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید جنگی تقاضوں اور انسدادِ دہشت گردی کی ضروریات کے باعث  پاکستان کےدفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے، پاکستان کے دفاعی بجٹ کا 80 فیصد سے زائد حصہ منٹینس، تنخواہوں اور دیگرلازمی اخراجات پر خرچ ہو کر قومی معیشت کے استحکام میں معاون بنتا ہے۔

پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر ثابت کیا کہ جدید جنگوں میں بجٹ کے ساتھ تربیت، حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں