وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کےدرمیان جنگ بندی ہوچکی ہے اگلے60 دن میں تکنیکی بات چیت ہوگی اسی دوران طویل المدتی معاہدہ ہونےکی پوری امید ہے جس سے دنیامیں امن قائم ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے ایرانی صدرمسعود پزشکیان آج پاکستان آرہے ہیں پاک ایران تعلقات کومزیدمضبوط کرنےکےلیے گفتگو ہوگی اپوزیشن لیڈرکی غیرموجودگی میں بعض باتیں نہیں کروں گا اپوزیشن لیڈراپنی بات کےبعد تشریف رکھتےتومعروضات پیش کرتا آج کادن اختلافی معاملات اٹھانے کا دن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکاامن معاہدے میں پاکستان نے ثالثی کی اورسوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکا کےدرمیان اہم تکنیکی مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خلوص اورمحنت سےدونوں ملکوں میں فاصلےکم کرنےکےلیےکاوشیں کیں اور دونوں ملکوں کےمذاکرات میں تاریخی پیشرفت ہوئی ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ برگن اسٹاک میں سارادن اوررات گفتگو چلتی رہی، صبح ڈھائی تین بجے مشترکہ اعلامیہ تیارکیاگیا نےمشترکہ اعلامیہ کی توثیق ساری جماعتوں نے کی۔















