Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور چین کے اشتراک سے جدید زراعت کے فروغ کی جانب اہم قدم

پاکستان و چین کے اشتراک سے بنجر علاقوں میں جدید زراعت کے فروغ کے لیے پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری قائم کی گئی ہے

جدید زراعت اور بنجر زمینوں کی بحالی کے پائیداراقدامات سے پاکستان زرعی شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

 پاکستان و چین کے اشتراک سے بنجر علاقوں میں جدید زراعت کے فروغ کے لیے پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان کی وسیع بنجر اور صحرائی زمینوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قابلِ کاشت بنانا ہے۔

چین کی تاریم یونیورسٹی اور نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، تحقیق اور کسانوں کی تربیت کے لیے کام کریں گی۔

منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے گرین ہاؤسز، ڈرون کے ذریعے فصلوں کی نگرانی اور جدید ڈرپ آبپاشی نظام متعارف کرایا جائے گا۔

کم لاگت والے جدید ڈیزرٹ سولر گرین ہاؤس سسٹم سے زمین کے بہتر استعمال اور زرعی پیداوار میں 35 فیصد تک اضافے میں مدد ملے گی۔

پاکستان اور چین کا یہ اشتراک جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور صحرائی علاقوں کو زرعی پیداوار میں شامل کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

متعلقہ خبریں