Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں آپریشن ’’شعبان‘‘ جاری، مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 43 ہوگئی

سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کو بھاری ہتھیاروں سے بھی نشانہ بنایا۔

بلوچستان میں مشترکہ آپریشن ’’شعبان‘‘ کامیابی سے جاری ہے جب کہ تازہ کارروائی میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری آپریشن ’’شعبان‘‘ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کو بھاری ہتھیاروں سے بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن ’’شعبان‘‘ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 43 ہوچکی ہے جب کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک بلوچستان میں جاری آپریشن ’’شعبان‘‘ اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 79 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں