ایران سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس اقوام متحدہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری جاری رکھنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر سب کے مفاد کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مقاصد کے حصول، جامع حتمی معاہدے کی تکمیل اور امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، علاقائی اور بین الاقوامی امن، سیکیورٹی اور خوشحالی کی خاطر تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
















