پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے کے مناظر پر ہونے والی تنقید اور انہیں سوشل میڈیا پر ’پاکستانی عمران ہاشمی‘ کہے جانے پر پہلی بار کھل کر اپنا مؤقف بیان کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سحر ہاشمی نے کہا کہ میں نے ڈراموں میں صرف وہی مناظر ادا کیے جو اسکرپٹ کا حصہ تھے اور جنہیں ہدایت کار کے وژن کے مطابق فلمایا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر فنکار اپنے کردار کی ضرورت اور کہانی کے تقاضوں کے مطابق اداکاری کرتا ہے اس لیے صرف مجھے تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
سحر ہاشمی نے مزید کہا کہ میں ناظرین کی رائے کا احترام کرتی ہوں اور اگر شائقین ایسے مناظر کو پسند نہیں کرتے تو میں آئندہ اپنے کرداروں کے انتخاب اور ایسے مناظر کی ادائیگی میں مزید احتیاط برتنے کی کوشش کروں گی۔

















