Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے؟ ظہران ممدانی نے بڑا اعلان کردیا

جائزہ لے رہے ہیں کہ پولیس کو کسی رہنما کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے یا نہیں، میئر نیویارک

نیویارک: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے نیویارک آنے کی توقع ہے اور جائزہ لے رہے ہیں کہ پولیس کو کسی رہنما کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے یا نہیں۔

ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ اقتدار میں نہیں بلکہ دی ہیگ میں ہونی چاہیے جب کہ ان کی ممکنہ آمد کے تناظر میں قانونی امور کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

میئر نیویاک نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پہلے ہی نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے مقدمات میں مطلوب قرار دے چکی ہے، اس لیے ان کا مقام دی ہیگ میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیتن یاہو کی نیویارک آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا نیویارک پولیس کو کسی رہنما کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے یا نہیں۔

ظہران ممدانی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر امریکی محکمہ انصاف سے بھی مشاورت جاری ہے تاکہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں