Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرگودھا میں موسلا دھار بارش نے بازار کو جھیل بنادیا، کشتی چل پڑی

بازار میں موجود افراد نوجوانوں کے اس دلچسپ انداز کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

سرگودھا: تحصیل بھلوال میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مرکزی بازار کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا، جہاں کچھ نوجوانوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے پانی میں کشتی چلادی جسے دیکھ کر شہری اور دکاندار خوب محظوظ ہوئے۔

شدید بارش کے باعث بھلوال کے مین بازار میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے تاہم کچھ نوجوانوں نے صورتحال کو منفرد انداز میں یادگار بنادیا۔

منچلوں نے ایک کشتی کو رسی کے ذریعے کار کے ساتھ باندھا اور بازار میں کھڑے بارش کے پانی میں کشتی چلاتے ہوئے چکر لگائے۔ اس غیر معمولی منظر نے وہاں موجود شہریوں اور تاجروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

بازار میں موجود افراد نوجوانوں کے اس دلچسپ انداز کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ کئی لوگوں نے اس منفرد منظر کی ویڈیوز بھی اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیں۔

بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کے باوجود نوجوان کشتی میں سوار ہوکر موسم سے لطف اٹھاتے رہے جب کہ یہ منفرد منظر دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔

متعلقہ خبریں