Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دو دن تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 جولائی تک پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت بھی 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی اور اس دوران کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں