پاک تاجک وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محرالدین سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
دوران ملاقات تاجک وزیر خارجہ سراج الدین محرالدین نے خطے میں امن، استحکام اور علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاک تاجک وزرائے خارجہ نے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

















