اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی آئینی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے درخواست پر ابتدائی مرحلے میں کوئی اعتراض عائد نہیں کیا اور اسے باقاعدہ نمبر الاٹ کردیا ہے۔
عدالت کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کی آئینی درخواست کو 6/26 نمبر دیا گیا ہے جس کے بعد کیس کی کارروائی آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
عام طور پر آئینی درخواستوں پر متعلقہ فورم سے پہلے رجوع نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا جاتا ہے تاہم اس درخواست پر ایسا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔



















