Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کا پھر یوٹرن، ایران سے معاہدہ بہتر ہے، جوہری تنصیبات پر حملے کا ارادہ نہیں

امریکی صدر نے کہا کہ کبھی مذاکرات بہتر ہوتے ہیں، لیکن کبھی ایران کہتا ہے کہ وہ بات چیت نہیں کر رہا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ جنگ کے بجائے معاہدے کو ترجیح دی جائے گی۔

فاکس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے حوالے سے اس وقت امریکا کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا زیر زمین جوہری مقام امریکا کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں اور ان کا اس مقام پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ اچھی بات چیت کی ہے اور ایران کو تباہ کرنے کے بجائے ایک معاہدہ کرنا بہتر راستہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کبھی مذاکرات بہتر ہوتے ہیں، لیکن کبھی ایران کہتا ہے کہ وہ بات چیت نہیں کر رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے معاملے پر امریکا کا مؤقف انتہائی سخت ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے ری پبلکن رہنما چاہتے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھی جائے، تاہم اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائی کرے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے مرحوم سینیٹر لنڈسے گراہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ایران کے ساتھ معاہدے پر زور دیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق لنڈسے گراہم کا مؤقف تھا کہ ایران سے معاہدہ کیا جائے اور ملک کو تباہ کرنے سے گریز کیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں وہ مذاکرات کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، تاہم امریکا اپنے مفادات اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں