کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز کراچی تھا۔
زلزلے کے جھٹکے شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ ٹاؤن، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔















