اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق جنرل سید عامر رضا ملک کے پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہیں جنہوں نے اس اہم عسکری منصب کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ 24 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔
















