Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

‘امریکا اور ایران کے درمیان اس وقت مثبت انداز میں مذاکرات جاری ہیں’

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو واشنگٹن انتہائی سخت ردعمل دے گا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف بڑے فوجی حملے کی تیاری کر رہا تھا تاہم ایران نے مذاکرات کی درخواست کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد بحری آمدورفت کے لیے کھل جائے گی تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اس بات کی ضمانت شامل ہوگی کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس وقت مثبت انداز میں مذاکرات جاری ہیں تاہم اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے ملکی سیاست پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی پالیسیاں امریکا کے لیے نقصان دہ ہیں جبکہ سوشلسٹ اور کمیونسٹ نظریات سے متاثرہ شہر بدحالی اور گندگی کا شکار ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں