Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میر رضا کیس: ابتدائی رپورٹ میں گولی پیچھے سے لگنے اور تشدد کے شواہد سامنے آگئے

میر رضا کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ کو تفتیش میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی: میر رضا کیس کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میر رضا کو گولی پیچھے کی جانب سے لگی جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کیس میں پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 نکات کے جوابات بھی موصول ہوگئے ہیں، جنہیں ابتدائی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ گولی پیچھے سے لگنے سے متعلق اہم تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ میر رضا کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ کو تفتیش میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں