Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میر رضا قتل کیس؛ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

میر رضا علی کی کھوپڑی کے مختلف حصوں میں فریکچر اور جما ہوا خون بھی پایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی: میر رضا قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق میت گلنے سڑنے کے ایڈوانس مرحلے میں تھی اور جسم پر ہر طرف کیڑے موجود تھے۔ رپورٹ میں موت اور پوسٹ مارٹم کے درمیان تقریباً 12 دن کا فاصلہ بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میر رضا علی کی کھوپڑی کے دائیں حصے میں گہرا زخم موجود تھا جب کہ کھوپڑی کے مختلف حصوں میں فریکچر اور جما ہوا خون بھی پایا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دائیں ہپ بون کا 12 سینٹی میٹر فریکچر درج کیا گیا ہے جب کہ اوپری جبڑے کے چار دانت متاثر ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دائیں جانب چھٹی پسلی کا فریکچر موجود تھا جو کئی ٹکڑوں میں ٹوٹنے کی نشاندہی کرتا ہے جب کہ بائیں جانب سینے کی جھلی (Pleural cavity) میں جما ہوا خون بھی موجود تھا۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں سینے پر گولی کے داخلی زخم (Firearm entry wound) کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا سائز 0.8 سینٹی میٹر بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گولی کے داخلی زخم کے اطراف سیاہ نشانات موجود تھے جب کہ دل پر دو گولی کے زخم موجود ہونے اور دل کے پچھلے حصے پر سیاہ پٹھوں کے آثار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی کے خارجی زخم (Exit wound) کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو بائیں جانب سینے پر موجود تھا جب کہ خارجی زخم کا سائز 1.5 بائی 1.2 سینٹی میٹر تھا۔

میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ جسم پر موجود چوٹوں کو موت سے پہلے لگنے والی چوٹیں (Antemortem injuries)  قرار دیا گیا ہے جب کہ زخموں پر خون کے اخراج کے شواہد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں