پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق ماہِ ربیع الاول 1448 ہجری کا نیا چاند 12 اگست 2026 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 13 اگست 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگی، جبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 13 اگست 2026 کی شام ربیع الاول کا ہلال آنکھ اور نہ ہی دوربین کے ذریعے نظر آنے کا امکان ہے یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہفتہ، 15 اگست 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔
ربیع الاول کے ہلال کی رؤیت اور ماہِ ربیع الاول کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔















