اوگرا نے 11 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل موجودہ نرخوں پر ہی دستیاب رہیں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت بھی 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
حکومت کے فیصلے کے بعد 11 اگست سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں رات 12 بجے تک موجودہ سطح پر نافذ رہیں گی۔


















