Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق محمد علی ملک کی تقرری کی منظوری وفاقی حکومت نے دی

وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے انٹرنل فنانس ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی ملک کی بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے تحت پانچ سال کی مدت کے لیے ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی ملک کی تقرری کی منظوری وفاقی حکومت نے دی جس کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ احکامات جاری کیے۔

نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد محمد علی ملک مرکزی بینک کی پالیسی سازی اور مالیاتی امور سے متعلق اہم معاملات میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں