انڈونیشیا میں گزشتہ روز آنے والے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار افراد بےگھر ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے فوراً بعد ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم بعد ازاں سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔



















