Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کی زمینی حقیقت اور طالبان رجیم کے طرزِ حکمرانی کا اصل چہرہ بے نقاب

طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 34 لاکھ افغان ملک چھوڑنے پر مجبور ھو چکے ہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف نے افغانستان کی زمینی حقیقت اور طالبان رجیم کے طرزِ حکمرانی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق طالبان رجیم افغانستان میں فتح کا جشن منا رہا ہے جبکہ عوام بھوک اور بے روزگاری سے دوچار ہیں طالبان رجیم کے 5 سالہ دور میں غربت اور بے روزگاری سے مجبور افغان بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور  روزگار کی تلاش میں ایران جانے والے افغان شہری شدید گرمی اور پیاس کے باعث راستے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دی ٹیلی گراف میں بتایا گیا کہ صحرا میں افغان شہریوں کی ہلاکتیں طالبان رجیم کے دور میں بڑھتی غربت اور بے روزگاری کی سنگین عکاسی کرتی ہیں افغان خاندان کئی کئ دن صرف خشک روٹی پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

برطانوی جریدے کے مطابق طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 34 لاکھ افغان ملک چھوڑنے پر مجبور ھو چکے ہیں۔
خواتین کو بازاروں میں چہرہ نہ ڈھانپنے پر طالبان اہلکاروں کے تشدد کا سامنا جبکہ چیک پوسٹوں، اخلاقی پولیس اور خواتین کے لاپتا ہونے کے خوف نے افغان معاشرے کو جکڑ رکھا ہے۔

دی ٹیلی گراف میں کہا گیا کہ طالبان حکام نے صحافیوں کو 15 اگست کی کوریج صرف جشن تک محدود رکھنے اور تنقیدی مواد نشر نہ کرنے کی ہدایت دی اور صحافیوں کو انٹیلی جنس نگرانی اور احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کی وارننگ دی۔

برطانوی جریدے میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ افغان انسانی امداد کے محتاج ہیں یو این ڈی پی کے مطابق تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ افغان اپنی بنیادی ضروریات سے محروم ہبت اللہ اخوندزادہ نے افغانوں سے غربت اور بھوک کی خبروں پر یقین نہ کرنے کو کہا جبکہ ہبت اللہ اخوندزادہ خود کبھی عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق طالبان کے اقتدار میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار کی شدید پابندیوں کا سامنا ہے طالبان رجیم کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیاں بدستور برقرار ہیں یونیسکو کے مطابق 24 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، 6 لاکھ خواتین کے روزگار سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی جریدے میں بتایا گیا کہ افغانستان میں لڑکیوں کی زندگی انتہائی مشکل ہو چکی ہے ۔ دی ٹیلی گراف
حالات مزید بگڑنے پر لڑکیاں بقا کے لیے طالبان سے شادی پر مجبور ہو سکتی ہیں دی ٹیلی گراف کی رپورٹ طالبان رجیم کے 5 سالہ دور میں افغانستان کی بگڑتی معاشی، انسانی اور سماجی صورتحال کی عکاسی ہے۔

متعلقہ خبریں