Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی کو ایک اور سفارتی دھچکا، بنگلادیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار

وزیراعظم طارق رحمان عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں

ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت بھارت کو مہنگی پڑ گئی، بنگلادیش سے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، بنگلا دیش کے وزیراعظم نے بھارتی پراکسی شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار کردیا۔

ہمسایہ ممالک میں مداخلت، خطے میں عدم استحکام اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی بھارت کا مکروہ ایجنڈا ہے۔

بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بنگلا دیش نے واضح کیا ہے کہ بھارتی پراکسی حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔

ترجمان بنگلادیشی وزارت خارجہ اے کے ایم شاہد کریم نے کہا کہ وزیراعظم طارق رحمان کے دورے سے پہلے بھارت کو موزوں ماحول پیدا کرنا ہوگا، بھارت مجرمہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے عمل کوتیز کرے۔

بھارتی جریدے کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں، بنگلادیشی عدالت نے مفرور شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں عدم استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت کے لیے بھارت کا مجرمان کو پناہ دینا عالمی قوانین اور اخلاقی اقدار سے عاری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں