کراچی میں آج رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

















